خطوط نگاری
دوست کے نام خط۔۔
ازکمرہ امتحان۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ: ۵مارچ ۲۰۲۴
میرے پیارے دوست الف ۔ب
اسلام علیکم
خیریت موجود ۔خیریت مطلوب
دوست !کل گاؤں سے جیسے شہر آیا تو گھر پر آپ کا لکھا ہوا نوازش نامہ موصول ہوا۔اس خط میں آپ نے تحریر کیا ہے۔ کہ آپ کا اسکول ماہ جون میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند ہو رہا ہے۔ ہمارا اسکول بھی اسی کی باعث بند ہو رہا ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے گاؤں آجائیے ،شہر کی نسبت گاؤں کا ماحول صاف ستھرا اورآلودگی سے پاک ہے۔آپ سرسبز وشاداب کھیت،باغات کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ ہمارے گاؤں میں کبڈی، گلی ڈنڈا وغیرہ جیسے کھیل خوب کھیلے جاتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میرے گاؤں کے ماحول میں رہ کر آپ کو ایسا محسوس ہونے لگے گا کہ آپ سچ مین کسی تصوراتی دنیا میں آگئے ہوں ۔ بس ! اب آپ مجھے اپنی آمد کی درست تاریخ اور وقت بتائیں تاکہ میں آپ کو اسٹیشن سے لینے آؤں ۔
والسلام
آپ کا مخلص دوست
ت۔ث۔ج
Hi, My name is Zulfiqar Ali. I am a teacher and having 22 years teaching experience. I am M.Phil(Urdu) M.Ed, LLB.
سلام سر