اپنے والد صاحب کو خط لکھیئے جس میں اپنی تعلیمی مصروفیات سےانہیں آگاہ کیجئے۔

ازکمرہ امتحان اب ت

تاریخ ۴مارچ ۲۰۲۴ء

محترم وقبلہ والد صاحب

اسلام علیکم

بعد سلام کے امید کرتا ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ خیریت سے ہونگے اور میری طرف بھی اللہ کی مہربانی سے خیریت ہی خیریت ہے۔آپ کا خط موصول ہوااور پڑھ کر حالات سے آگاہی ہوئی ۔ آپ نے میری تعلیمی مصرفیات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

!والد محترم

ان دنوں میری تمام تر توجہ امتحان پر مبذول ہے میں کالج کی پڑھائی سے ایک ماہ پہلے ہی فارغ ہو چکا ہوں لیہکن جب کبھی کسی مضمون مشکل پیش آتی ہے تو کالج چلا جاتا ہوں اور میرے اسا تذہ بڑی محبت و شفقت سے میری مشکل کو آسان کرتے ہیں ۔ دن کو پبلک لائبریری میں جا کر پڑھتا ہوں اور دوپہر میں دو گھنٹے آرام کرتا ہوں ۔ شام کو اکیڈمی جاتا ہوں جہاں ہمارے کورسز ختم ہونے کو ہیں۔ رات کو بھی دو گھنٹے بیٹھ کر پڑھائی کرتا ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں اور محنت سے مٹرک کی طرح فرسٹ ایئر امتحان میں بھی بہت اچھے نمبروں سے پاس ہوں گا۔ امید ہے آپ میری پڑھائی کی طرف سے فکر مند نہ ہونگے۔ والدہ معظمہ اور سب بہن بھائیوں کی خدمت میں سلام وآداب۔

فقط آپ کا بیٹا

ا۔ب۔ت

Leave a comment