تحقیق

لفظ تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے،جو باب تفعیل سے مصدر ہے۔تحقیق کے لیے انگریزی میں جو لفظ استعمال کیا جاتا ہے وہ لفظ RESEARCH ہے۔

تحقیق کی تعریف و مفہوم

تحقیق کے معنیٰ ہیں کسی موضوع ،مسئلہ(تعلیمی مسئلہ یا موضوع) کے بارے میں ایسے اسلوب سے کھوج لگانا کہ اس کی اصلی شکل ، خواہ معلوم ہو یا غیر معلوم ،اس طرح نمایاں ہو جائے کہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔

فن تحقیق کے ماہرین نے تحقیق کےاصطلاحی مفہوم کو اپنے ذوق واسالیب میں بیان کیا ہے ۔جس معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ہاں تحقیق کس چیز کا نام ہے۔ اس سلسلہ میں چند ماہرین کی تعریفیں پیش ہیں۔

اسمتھ :تحقیق شامل ہےمحتاط اور ناقدانہ تلاش و تفتیش اور جانچ پرکھ ،جو حقائق یا اصولوں کی تلاش میں کی جائے ، نیز محنت اور تسلسل کے ساتھ کی ہوئی کھوج کو، جو سچائی کو پالینے کی تلاش میں کی جائے۔

کرافورڈ ۔ تحقیق کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے کہ یہ ایسے مسائل کے مطالعے کا ایک طریقہ ہے جن حلوں کااستخراج ، جزوی طور پر یا کلی طور پر ، حقائق سے کیا جاتا ہو۔

Leave a comment