تیسرا سبق:نامور ادیبوں کے خطوط MCQs

اس سبق کے مصنف مولوی سلیم عبداللہ ہیں۔اس میں ایک خط مرزا غالب کا اور دوسرا خط سر سید احمد خان کا خط شامل ہے۔

سوال۱۔ اردو میں سب سے پہلے خطوط نویسی کا نیا انداز کس نے ایجاد کیا؟

  1. سر سید احمد خان
  2. مولاناالطاف حسین حالی
  3. مرزا غالب
  4. اکبر الہٰ آبادی

سوال ۲۔ کس ادیب کے خطوط پڑھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ جیسے سامنے بیٹھےہوئے بے تکلف باتیں ہورہی ہوں؟

  1. علامہ شبلی نعمانی
  2. مولانا محمد حسین آزاد
  3. ڈپٹی نذیر احمد
  4. مرزا غالب

سوال۳۔ نصاب میں شامل مرزا غالب کا خط کس کے نام ہے؟

  1. میر مہدی
  2. مولانا حالی
  3. میر تقی میر
  4. علامہ شبلی نعمانی

سوال۴۔ ڈپٹی نذیر احمد دہلوی نے اپنے بیٹے کو خط میں کس بات کی تلقین کی ہے؟

  1. گھومنے پھرنے کی
  2. پڑھنے لکھنے کی
  3. نیند کرنے کی
  4. عبادت کرنے کی

سوال۵۔نصاب میں شامل سر سید احمد خان کا خط کس کے نام ہے؟

  1. پروفیسر آرنلڈ
  2. ڈپٹی نذیر احمد دہلوی
  3. علامہ اقبال
  4. مولانا حالی

سوال۶۔علامہ شبلی نعمانی شاعر تھے انہوں نے ایک دعوت نامہ کس صنف میں لکھ کر بھیجا تھا؟

  1. نظم میں
  2. غزل میں
  3. رباعی میں
  4. مخمس

سوال۷۔علامہ شبلی نعمانی نے اپنے آپ کو تیمور کیوں کہا تھا؟

  1. تکبر کی وجہ سے
  2. تیمور لنگ بادشاہ کی طرح لنگڑا ہونے سے
  3. شمس العلماء بننے سے
  4. عالمِ دین بننے سے

Leave a comment