اقسام تحقیق پر بات کرنے سے پہلے مقاصد تحقیق پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ اقسام تحقیق اچھی طرح سمجھ سکیں۔تو آئیےمقاصد تحقیق کو دیکھتے ہیں۔
مقاصدِ تحقیق
تحقیق ایک جامع عمل ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔چند پہلو ایسے ہیں جو اپنے مقاصد کے لحاظ سے اہم اور قابل توجہ ہیں ۔ ان میں نظریاتی ، یا بنیادی پہلو،اطلاقی پہلو اور عملی پہلو نمایاں ہیں۔ مقاصد تحقیق مختصرۤۤ یہ ہیں۔
مقاصد تحقیق،پہلا
تحقیق کا پہلا مقصد نظریے کی نشو نما اور ارتقاء ہے۔ اس میں خیالات کو واضع طور پر متعین کرنا ،مقاصدِ زندگی کو سمجھنا اور اس کی سبب سے بری اشیاء کو تفصیل سے بیان کرنا جو سائنسی طریقوں سے ممکن ہے۔ اس کے نتائج کا اطلاق مستقبل پر ہوتا ہے۔اس قسم کے تحقیق کو نظریاتی یا بنیادی تحقیق کہا جاتا ہے۔
مقاصد تحقیق دوسرا
تحقیق کا دوسرا مقصد حقائق کو ایک جگہ اکھٹا کرنا ہے۔ لہذا اس عمل کے لیے بکثرت سروے یا تاریخی تحقیق سے خاص اطلاعات حاصل کی جاتی ہیں۔ اسے اطلا قی تحقیق کہا جاتا ہے۔
مقاصد تحقیق تیسرا
تحقیق کا تیسرا مقصد یہ ہےکہ اس کا تعلق فوری اور عملی مسائل سے ہو یا وہ محقق کو سمجھنے یا حل کرنے میں مدد دے سکے۔ اس قسم کی تحقیق سے تعلق رکھنے والوں کو سائنٹیفک طریقہء تحقیق استعمال کرنا چا ہیے۔ ایسی تحقیق عملی تحقیق کہلاتی ہے۔
اقسامِ تحقیق
تحقیق کےمقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ماہرین تحقیق نے بےشمار قسمیں بیان کی ہیں۔ لیکن یہ تمام قسمیں خالص تحقیق اور اطلاقی /عملی تحقیق کے دائرے میں آتی ہیں
خالص تحقیق
خالص تحقیق کا مقصد معلومات کا دائرہوسیع کرناہے۔اس طریقئہ تحقیق میں نتائج کو ،علوم کی جانچ پڑتال ، نئے حقائق کی فراہمی اور مختلف عومل کے نظریات کے بارے میں تصوراتی دھانچے ترتیب دینا ہوتے ہیں۔خالص تحقیق کو بنیادی تحقیق بھی کہتے ہیں۔
اطلاقی تحقیق
اس کا مقصد نتائج کی روشنی میں خالص تحقیق کو پرکھنا ہے۔ اطلاقی تحقیق کا مقصد تعلیمی مسائل کے بارے میں حقائق کی فراہمی کے بعد ان کا اطلاق فوری طور پر ان مسائل کے حل تلاش کرنے سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹر گیان چند لکھتے ہیں “تحقیق کی دو قسمیں خالص یا نظریاتی اور اطلاقی تحقیق ہیں” ۔
نوٹ:اس مضموں کے تحریر کرنے میں کتاب اصولِ تحقیق سے مدد و رہنمائی لی گئی ہے۔ جس کے مصنف ڈاکٹر عبدالمجید خاں عباسی ہیں۔
Hi, My name is Zulfiqar Ali. I am a teacher and having 22 years teaching experience. I am M.Phil(Urdu) M.Ed, LLB.