صفائی کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے۔ دینِ اسلام نے صفائی پر بہت ذور دیا ہے۔اور انسان کو صاف ستھرا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ صفائی سے مراد جہاں جسم کو پاک وصاف رکھنے ،لباس کو صاف ستھرا رکھنے کی ہے۔
صفائی کے فوائد
صفائی کے بہت بڑے فوائد ہیں۔مگر مختصرًصفائی کے فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔صفائی سے انسان ہر طرح کی بیماریوں اور خرابیوں سے دور رہ کر صاف زندگی بسر کر سکتا ہے۔صفائی کو اسلام میں نصف ایمان سے تشبیہہ دیا گیا ہے۔ صاف ستھرا انسان چست تندرست اور صحتمند رہتا ہے۔
صفائی کے نہ ہونےسےنقصانات
جب انسان بےپرواہی اور صفائی پر توجہ نہ دینےکے باعث بیماری کے بستر پر آکر داخل ہوتے ہپں تب ان کی خوہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد صحتیاب بن جائیں۔صفائی کے نہ ہونے کے جو نقصانات ہیں ان کا اندازہ انسان کو اس وقت ہوتا ہےجب وہ بیمار ہوکر بستر کے حوالے ہوتاہے۔اس صحت کو پانے کے لیے وہ اپنا پیسا اور وقت برباد کرتا ہے۔تب اس کو احساس ہوتا ہے کہ صفائی کیا ہے اور کتنی ضروری چیز ہے۔
صفائی کی شخصیت پر اثرات
جسم،لباس کا صاف ستھرا ہونا انسان کی شخصیت کو معاشرے میں قابل قدر بناتا ہے۔انسان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہےکہ وہ جس قدر ہوسکےاپنے آپ کو صاف ستھرا رکھے،باقاعدہ سے غسل کرنا ، دانتو کوبرش کرنا،کراہت اور گندگی سے دوری اختیار کرنا چست و توانا رہنے کے لیے روزانہ ورزش کرنا شامل ہیں۔جس سے آپ کی شخصیت کو پر کشش بناتا ہے۔
ماحول کی صفائی
ہم جس ماحول میں رہتے ہیں ان کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اولین فرائض میں سے ایک فرض ہے۔ ہم کو چاہیے کے ہم صفائی کی شروعات اپنے گھر سے کریں اپنے گھر کو صاف رکھیں،اپنے گلی محلے کو صاف رکھیں ،اپنے شہر کو صاف رکھیں۔اپنے تعلیمی اداروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔اپنے بچوں کو صفائی کی اہمیت بتائیں۔
Hi, My name is Zulfiqar Ali. I am a teacher and having 22 years teaching experience. I am M.Phil(Urdu) M.Ed, LLB.