اسباق کےخلاصے
سبق “پاکستان کے لیے پہلا جہاد” کے مؤلف مولوی سلیم عبداللہ ہیں ۔جو اس سبق میں برصغیر کی نامور عالم دین ، محقق ،بزرگ شخصیت اور مجاہداسلام سید احمد شہید کے کارناموں کو سراہاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
ہندستان پر مسلمانوں کی حکمرانی ایک طویل عرصے تک قائم و دائم رہی اور مغل حکمرانوں نے بڑے عرصے تک حکومت کی مگر عیش و عشرت اور آسائشوں میں کھوجانے کے باعث ان کا وقار جاتا رہااور سات سمندر پار سے آئے انگریز تاجروں نے ان کی کمزوریوں کو بھانپ کر مکر اور فریب کا جال بچھا کر وہ حاکم بن بیٹھے اور ہم ان کے غلام۔