تعلیم ایک ایسی نعمت ہے جس کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔جو کوئی تعلیم کی دولت کوجان لیتا ہے یا حاصل کرلیتا ہے اس کی تمام تر زندگی خوشحال گزرتی ہے۔انسان تعلیم کے ذریعے جو کچھ حاصل کرتا وہ اس سے کو چھین نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی چرا سکتا ہے۔
تعلیم انسان کو اچھائی اور بُرائی کی تمیز سکھاتا ہے اور حقیقی معنوں میں انسان،ایک درست انسان بنتاہے۔ کیوں کہ تعلیم انسان میں عمدہ وصفیں ، باکمال قابلیت اور اعلٰی اخلاق پیدا کرتا ہے۔
ضرورت و اہمیت:
ہمارے نبی حضرت محمدﷺ نےفرمایہ ہے کہ “علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔”اس حدیث سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حصول علم و تعلیم کی کتنی اہمیت ہے۔ تعلیم وہ دولت ہے جو خرچ کرنے سےاور بڑھتا ہے کم کبھی بھی نہیں ہوتا۔
تعلیم کی ضرورت انسان کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ یہ ضرورت صرف مرد یا صرف عورت کو نہیں بلکہ یہ ضرورت دونوں کو ہے۔ اس لیے کہتے ہیں کہ ایک مرد کا تعلیم حاصل کرنا ایک فرد کا حاصل کرنا ہے۔ جبکہ ایک عورت کا تعلیم حاصل کرنا ایک خانداں کا تعلیم آفتہ ہونا ہے۔۔
آج کے دور میں ہم تعلیم کی اہمیت سے آنکھیں چرا نہیں سکتے ۔اگر ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو اپنے ہم وطنوں کو اس کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنا ہوگا۔تاکہ اس جدید دور کےتقاضائوں کےساتھ چل سکیں۔
Hi, My name is Zulfiqar Ali. I am a teacher and having 22 years teaching experience. I am M.Phil(Urdu) M.Ed, LLB.